سراج الحق کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کیلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان
ذمہ داران کو الیکشن فنڈ قائم کرکے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی، کرپشن فری پاکستان مہم کے ساتھ ٹرین مارچ کرکے عوام کو بیدار کیا تو کرپشن فری پاکستان کا نعرہ پاکستان کا قومی نعرہ بن گیا، امیر جماعت اسلامی
پیر 23 جنوری 2017 10:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کیلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان کرتے ہوئے ذمہ داران کو الیکشن فنڈ قائم کرکے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے آخری روز وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس پر جماعت اسلامی کے مقدمہ اور ارکان شوریٰ کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی، کرپشن فری پاکستان مہم کے ساتھ ٹرین مارچ کرکے عوام کو بیدار کیا تو کرپشن فری پاکستان کا نعرہ پاکستان کا قومی نعرہ بن گیا، جماعت اسلامی نے اس حوالے سے اسمبلی میں بھی تین بل پیش کئے جو قابل قبول نہ ہوئے جس پر جماعت اسلامی کو انصاف کیلئے بالآخرعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکٹانا پڑا ہے، ہم ابتدا حکمرانوں سے مگر احتساب سب کا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غلبہ حق کیلئے دینی ووٹرز کو منظم کرکے فیصلہ کن مرحلہ کیلئے تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ آج بھی حق وباطل کی کشمکش جاری ہے، غیروں کا آلہ کار ٹولہ اور کرپٹ لوگ دیگر اسلامی دفعات کی طرح 62,63کو بھی آئین سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ انتخابات سمیت دینی ونظریاتی اشوز پر دینی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور دینی ووٹرز کو اکٹھا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت اعظمیٰ ہمیں انصاف دیکر ملک وقوم کو کرپٹ قیادت سے نجات دلائے گی۔ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ دینی اقدار سمیت توہین رسالت قانون کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔تحفظ ناموس رسالت قانون ہمارے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے۔جماعت اسلامی دینی اقدار کی حفاظت اور حقیقی تبدیلی کیلئے آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔قبل ازیں اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی کام کے جائزہ سمیت آئندہ سال کا منصوبہ اور بجٹ بھی منظور جبکہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پربھی متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 23 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے
-
وزیر اعظم میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کیلئے کل ملتا ن کا دورہ کر یں گے
-
گوجرہ ، شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر6افراد جاں بحق ، تین زخمی
-
بونیر،وین کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ،تین زخمی
-
لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج
-
مشرف کو نواب اکبر بگٹی کا قتل معاف نہیں کیا‘شاہ زین بگٹی
-
پشاور، پنجاب پولیس کاخواتین کی فحش فلمیں تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ
-
نوشہرہ ،نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ، 54 افراد گرفتار
-
مذہبی انتہا پسندی دنیاکیلئے خطرہ ہے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نائیجیریامیں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں پرفائرنگ،20افرادہلاک
-
اٹلی میں ٹریفک حادثہ، ہنگری اسکول کے 16 طلبا ہلاک، 35 زخمی
-
صدارت سے علیحدگی کے بعد باراک اوباما کی پہلے دن کی مصروفیات
-
امریکا میں بگولے نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا پر ’غلط رپورٹنگ‘ کا الزام
-
پاپوا نیوگنی میں 7.9 شدت کا زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی گئی
-
مالی،باغیوں کے حملے میں حکومت نواز ملیشیاء کے 14جنگجوہلاک
-
ٹرمپ جمعہ کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے
-
آسٹریلیا ،کار ہجوم پر چڑھانے کے واقعہ میں زخمی تین ماہ کا بچہ بھی دم توڑ گیا
-
بھارت،آسام میں باغیوں کا فوجی گاڑی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک
-
اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی،566 مکانات تعمیر کیے جائیں گے
-
آرمی چیف کی پارا چنار بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت
-
قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائے گی، عمران خان
-
کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے خوشخبری
-
اسلام آباد، سی پیک تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی ڈو یژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
-
ریلوے کراسنگ کے باعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی،سعد رفیق
-
سی پیک کی منصوبہ بندی اب مشترکہ صنعتی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے،پرویز خٹک
-
سی پیک پر پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اسفندیار ولی
-
سراج الحق کا اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کیلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان
-
نیب کی 917 کرپٹ افراد سے پلی بارگین ،سیاستدان،افسران اور تاجر بھی شامل
-
عام انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کوتوڑنے کی شق ختم کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے،رانا ثنااللہ
-
ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
-
قصور ،پی ٹی آئی جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.