ٹرمپ جمعہ کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے

بطور امریکی صدر یہ انکی کسی غیرملکی رہنماسے پہلی ملاقات ہوگی

پیر 23 جنوری 2017 10:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات جمعہ کے روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے کریں گے یہ بات وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سین سپائسر نے یہ ایک بریفنگ میں بتائی۔

(جاری ہے)

تھریسامے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی یا بریگزٹ کو دیکھ رہی ہیں اور اسے اینٹی اسٹبلشمنٹ گرم جوشی میں منظور کیا گیا اور اس کو اس چیز سے مماثل قرار دیا جارہا ہے جس سے ٹرمپ صدارت پر براجمان ہوا۔جمعہ کو ٹرمپ کے حلف کے بعد تھریسامے نے انہیں مبارکباد دی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ٹرمپ نیٹو کی اہمیت تسلیم کرتے ہیں اگر چہ چند روز قبل ٹرمپ نے اس کو متروک فوجی اتحاد قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :