سپریم کورٹ ، کورٹ مارشل فیصلوں کے خلاف دائر درخواستیں خارج

منگل 24 جنوری 2017 11:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء)سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل فیصلوں کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی درخواست گزار کرنل مشتاق، حوالدار افتخار حسین اور لانس نائیک مکرم حسین نے کورٹ مارشل فیصلے کے خلاف اپیل فائل کی تھیں تینوں درخواست گزاروں کو آرمی ایکٹ 59 سیکشن کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کی فریقین کے ساتھ صلح کی تھی اور قانون کے مطابق ان کو رہا کیاجائے ۔

(جاری ہے)

یڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے کہا کہ آرمی ایکٹ ایک خصوصی قانون ہے اور اپنے قوائد و ضوابط ہیں اس خصوصی قانون پر کوئی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ان تینوں کی سزا کو سزائے موت سے عمر قید میں تبدیل کیا گیا اس کئے عام قانون فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :