گیارہ سالہ پاکستانی محمد رضا نے دنیا کو دنگ کردیا

اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کمپیوٹر کوڈز کے ساتھ دماغ لڑاتا ہے،وہ ایسے سافٹ وئیر تیار کرتا ہے، مجرمان پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے اس وقت اردو زبان کے استعمال کے دوران مناسب الفاظ کی نشاندہی اور رومن اردو کو اردو میں تبدیل کرنے والا کوئی سافٹ وئیر موجود نہیں

منگل 24 جنوری 2017 11:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء )گیارہ سالہ محمد رضا کوئی عام بچہ نہیں ہے، جب اس کے ہم عمر سکول جاتے ہیں تو رضا اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کمپیوٹر کوڈز کے ساتھ دماغ لڑاتا ہے۔وہ ایسے سافٹ وئیر تیار کرتا ہے جس کی مدد سے مجرمان کو پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے یا وہ اردو زبان کی درستی کے لئے ایسا سافٹ وئیر تیار کرتا ہے جس کی مثال موجود نہیں۔

اس وقت اردو زبان کے استعمال کے دوران مناسب الفاظ کی نشاندہی اور رومن اردو کو اردو میں تبدیل کرنے والا کوئی سافٹ وئیر موجود نہیں ہے۔محمد رضا بھی دیگر ہم عمر بچوں کی طرح پڑھنے جاتا ہے لیکن وہ گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کے ساتھ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور یہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

رضا کی کمپیوٹر میں رغبت اپنے والد کے دوست کے توسط سے ہوئی جنہوں نے اپنی سہولت کے لئے رضا کے کمپیوٹر میں کوڈنگ سے متعلق ایک سافٹ وئیر انسٹال کیا۔

رضا نے اس سافٹ وئیر سے رغبت محسوس کرتے ہوئے یو ٹیوب میں دستیاب ویڈیوز کی مدد سے کوڈنگ کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا شروع کی اور پھر کوڈنگ کو سیکھتا چلا گیا۔ رضا کے والد کے دوست نے اس دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے اس کے کمپیوٹر میں سی لینگوئج سافٹ وئیر بھی انسٹال کر دیا۔وہ نو سال کا تھا جب اس کے والدین نے کراچی سے لاہور منتقل ہونے کا ارادہ کیا اس کے والدین لاہور میں پرنٹنگ کا بزنس شروع کرنا چاہتے تھے۔

تاہم لاہور آمد کے بعد ان کے معاشی حالات خراب ہونا شروع ہو گئے اور ان کے معاشی حالات اس حد تک خراب ہو گئے کہ ان کے لئے اپنے بیٹے رضا کی تعلیم جاری رکھنا بھی ناممکن ہو گیا۔اسی اثنا میں رضا کے والد کو لاہور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے زیراہتمام روبوٹک نمائش کے انعقاد کی خبر ملی۔ وہ آئی ٹی یو کے ایک استاد طلحہ رحمانی سے ملے اور انہیں اپنے بیٹے کی کمپیوٹر پروگرامنگ میں صلاحیتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہکیا۔طلحہ رحمانی بچے کی صلاحیتوں کے بارے میں جان کر بہت متاثر ہوئے۔ بچے کے والد کے اصرار پر انہوں نے اپنے دو ریسرچ معاونین کو رضا کی پروگرامنگ صلاحیتوں کی جانچنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :