اپنی مصنوعات دوسرے ممالک میں نہیں امریکا میں ہی بنائیں گے،ٹرمپ

امریکی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور درآمدات میں کمی کی جائے گی،امریکی صدر کی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

منگل 24 جنوری 2017 11:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنی مصنوعات دوسرے ممالک میں نہیں امریکا میں ہی بنائے گا، امریکی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور درآمدات میں کمی کی جائے گی، پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی ملاقات میں امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں متوسط طبقے اور امریکا میں موجود کمپنیوں کیلئے ٹیکس میں کمی کی پلاننگ کی جارہی ہے، ہم اپنی مصنوعات امریکا میں ہی بنانا چاہتے ہیں تاکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بنائیں، امریکا میں ہی مصنوعات بنانی والی کمپنیوں کیلئے فوائد ہیں اور امریکی عوام کو روزگار کے نئے مواقعے بھی ملیں گے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم تجارت نہیں چاہتے ہم صرف درآمدات نہیں چاہتے، ہماری پالیسیوں کی باعث بہت جلد امریکا میں زبردست بزنس واپ آنے والا ہے، بزنس لانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :