متحدہ عرب امارات میں بارشیں شروع

راس الخیمہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اولے گرے

منگل 24 جنوری 2017 11:32

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء )متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ اور فجیرہ میں شدید بارشیں ہورہی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راس الخیمہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اولے گرے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیش پر بھی شدید بارش ہوئی ہے۔ بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیاہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عوام نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ ۔

متعلقہ عنوان :