مصرمیں جنگجووٴں کا حملہ ، پانچ فوجی ہلاک

’قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں“ کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں، فوجی بیان

منگل 24 جنوری 2017 11:35

قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء )مصری فوج نے آج بتایا ہے کہ جزیرہ نما سینائی میں جنگجووٴں کے ایک حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی بیان کے مطابق ”قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں“ کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ تاہم اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ سن دو ہزار تیرہ میں صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے بالخصوص سینائی میں جہادی گروہ پولیس اور فوج کے سینکڑوں اہلکاروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ ملکی فوج اس علاقے میں کریک ڈاوٴن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :