طیبہ تشدد کیس، او ایس ڈی بنائے گئے جج راجا خرم علی خان کی عبوری ضمانت منظور

عدالت کا آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

منگل 24 جنوری 2017 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء) طیبہ تشدد کیس، او ایس ڈی بنائے گئے جج راجا خرم علی خان کی عبوری ضمانت منظور ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں مقامی عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ ملزم راجہ خرم علی خان نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے او ایس ڈی بنائے گئے جج راجہ خرم علی خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ فاضل جج نے ملزم کو 30 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے راجہ خرم علی خان کی 26 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کی جبکہ آئندہ سماعت پر ملزم راجہ خرم علی خان کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اسی عدالت کے فاضل جج نے اس سے قبل ملزم راجہ خرم کی اہلیہ ماہین ظفر کی ضمانت بھی منظور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :