پاکستان کا ایس ایس ایم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف کی قوم کو مبارکباد

میزائل 2200 کلو میٹر تک بیک وقت کئی اہداف کو با آسانی نشانہ بنانے کی صلاحت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر

بدھ 25 جنوری 2017 11:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)پاکستان نے زمین سے زمین تک2200کلو میٹر تک پرواز کرنے والا ایس ایس ایم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کردیا، صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ۔ منگل کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک 2200کلو میٹر تک حدف کو نشانہ بنانے والا ایس ایس ایم بیلسٹک میزائل پہلا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ابابیل میزائل ملٹی پل وار کی صلاحیت رکھتا ہے اور بیک وقت کئی احداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی دفاع کے لئے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔دوسری جانب صد رممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے ایس ایس ایم بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ میزائل تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رہے گا اور امن و استحکام آئیگا