وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی ملاقات

رینجر ز کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ بھی دی جائے گی، چوہدری نثار

بدھ 25 جنوری 2017 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی ملاقات ہوئی ہے،وزیرداخلہ نے اظہرنوید کو ڈی جی رینجر تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرقی سرحد کی حفاظت اور بارڈر مینجمنٹ پر رینجر کی خدمات قابل تحسین ہیں،صوبے میں امن کے قیام میں رینجر نے فوج اور پولیس سے ملکر کام کیا ہے۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ رینجر زکی استعداد کار بڑھانے پر توجہ بھی دی جائے گی