ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے کوئلے سے لدا پہلا بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا

پورٹ قاسم سے مال بردار ٹرین کل کوئلہ لے کر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے روانہ ہو گی وزیراعلی پنجاب کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں

بدھ 25 جنوری 2017 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے کوئلے سے لدا پہلا بحری جہاز پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے ۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جلد پیداوار شروع کرنے کے مرحلے سے گزررہا ہے۔

(جاری ہے)

پورٹ قاسم سے مال بردارٹرین کل (26جنوری )کوئلہ لے کر ساہیوال کے لئے روانہ ہو گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے بہت جلد بجلی کی پیداوارنیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :