امریکی ریاست مینیوسٹا کے گورنر دوران خطاب گر پڑے

بگڑتی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے انہیں سنبھالا دیا اور فوری طور پر اسپتال پہنچایا دیا گیا

بدھ 25 جنوری 2017 10:48

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )امریکی ریاست مینیوسٹا کے گورنر دوران خطاب گر پڑیامریکی ریاست مینیوسٹا کے گورنر ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑے جنھیں بھاگم بھاگ اسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

مارک ڈے ٹون ریاست کی اسمبلی سے خطاب کرنے میں مگن تھے 69 برس کے گورنر ڈھلتی عمر کے باعث زیادہ طویل خطاب کھڑے ہو کر کرنے کیباعث دھڑام سے زمین پر آگرے۔ارکان نے اس بگڑتی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے انہیں سنبھالا دیا اور فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گورنر مارک کی صحت دن بدن گرتی جارہی ہے اور انہیں طویل آرام کی ضرورت ہے۔ایوان میں وہ اسی لیے گرے کیونکہ ان کا بلڈ پریشرلوہوگیا تھا، فی الحال ان کی نگہداشت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :