موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں

بدھ 25 جنوری 2017 10:48

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )عراقی شہر موصل میں اب بھی تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد انتہا پسند گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے مطابق عراقی فورسز کی کامیاب پیشقدمی کے باوجود اب بھی موصل میں محصور لاکھوں لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا عراقی فورسز نے مغرب کی سمت سے موصل کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے۔ بغداد حکومت نے گزشتہ روز ہی کہا تھا اس شہر کے مشرقی علاقوں کو جہادیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :