جرمن شہر بون سے دو مشتبہ شدت پسند گرفتار

بدھ 25 جنوری 2017 10:59

بون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )جرمن حکام نے جنگجو گروہوں سے وابستہ ہونے کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مراکشی نڑاد جرمن یہ دونوں آپس میں بھائی ہیں اور داعش اور النصرہ فرنٹ کے ممبران ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خالد بی اور پچیس سالہ رشید بی کومغربی جرمن شہر بون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق یہ دونوں بھائی سن دو ہزار تیرہ میں شام بھی گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :