صومالیہ میں الشباب کا حملہ، پانچ فوج اہلکار ہلاک

بدھ 25 جنوری 2017 10:59

موغادیشو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )صومالیہ میں ایک بم دھماکے کے باعث پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ جنوب مشرقی شہر افگوئے میں آج اس وقت ہوا، جب صومالیہ اور افریقی یونین کی فورسز نے ایک فوجی کیمپ پر الشباب کا ایک حملہ ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

اس حملے میں گیارہ افراد مارے گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے اس تازہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ افگوئے سن دو ہزار بارہ تک الشباب کا ایک اہم ٹھکانہ تھا تاہم اب اس شدت پسند گروہ کے جنگجو وہاں سے پسپا ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :