بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت اچانک خراب

بدھ 25 جنوری 2017 11:14

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سینے میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکار(ریپر) اور کمپوزر بادشاہ کو مسلسل کام اور مختلف شہروں میں کنسرٹس میں شرکت کی وجہ سے بہت سفر کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں سانس میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار بادشاہ بالی ووڈ کو مشہور گانا ”کالا چشما“، ”ڈی جی والے بابو میرا گانا بجادے“ سمیت کئی ہٹ گانے دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :