بر طا نو ی ملکہ الزبتھ دوم ناقابل یقین اختیارات کی مالک

بغیر پاسپورٹ کسی بھی ملک جاسکتی ہیں ، ہیڈ آف سٹیٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی حکومت کو برطرف کرنے کا اختیار بھی حاصل

بدھ 25 جنوری 2017 11:17

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ میں پائی جانے والی ہر ڈولفن کی مالکن ہیں۔ انہیں ڈرائیو کرنے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ، ملکہ ایسی ہی مزید کئی ناقابل یقین پاورز اپنے پاس رکھتی ہیں۔برطانیہ کی نوے سالہ ملکہ ہم سب سے الگ ہیں۔ وہ بطور ملکہ کئی طرح کے اختیارات کی مالک ہیں ، وہ دریائے ٹیمز میں موجود راج ہنسوں اور برطانیہ بھر میں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں۔

(جاری ہے)

وہ برطانیہ کی واحد شخصیت ہیں جو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلا سکتی ہیں۔ ان کی کار پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔ملکہ کو کسی بھی ملک جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم دو سالگرہ مناتی ہیں ، وہ ٹیکس دینے سے بری الزمہ ہیں ، ملکہ کی اپنی ذاتی کیش مشین بکنگھم پیلس کے تہہ خانے میں نصب ہے ،انہیں قانون اور کسی بھی شخص کو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ہیڈ آف سٹیٹ ہونے کی وجہ سے وہ پوری آسٹریلوی حکومت کو فارغ کر دینے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :