تائیوان ، تین افراد کو اے ٹی ایم مشینوں سے 26لاکھ ڈالر چرانے پر جیل بھیج دیا گیا

ملزمان نے تین مختلف شہروں میں فرسٹ کمرشل بینک کی 41 مشینوں کو مال ویئر سے ہیک کیا تھا

جمعرات 26 جنوری 2017 11:26

تائے پی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء )تائیوان میں مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو کیش مشینوں سے 26 لاکھ ڈالر چرانے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔وہ مجرموں کے ایک نیٹ ورک کا حصہ تھے جنھوں نے گذشتہ سال جولائی میں تین مختلف شہروں میں فرسٹ کمرشل بینک کی 41 مشینوں کو مال ویئر سے ہیک کیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں مجرمان کو نقد رقم کے تھیلوں کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر رقم برآمد کر لی گئی ہیں۔تھائی لینڈ میں پولیس کا خیال ہے کہ وہاں بھی اس قسم کی چوری کی وارداتیں پیش آچکی ہیں۔

(جاری ہے)

لیٹویا سے تعلق رکھنے والے ان اینڈریس پیرگوڈوس، رومانیہ کے میہائل کولیبابا اور مولڈووا کے نکلائے پنکوف کو تائی پے کی عدالت نے کمپیوٹر سکیورٹی توڑ کر عوام کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

پراسیکیوٹرز نے 12 سال قید کا مطالبہ کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اس اقدام سے 'معیشت شدید متاثر ہوئی اور عوام میں خوف پھیلا۔'چوری کی وارداتوں کے بعد بینک کی جانب سے عارضی طور پر ایک ہزار کیش مشینوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ایک فرانسیسی اور ایک آسٹریلین شہری سمیت دیگر 19 مشتبہ افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :