بھارت کا گائیڈڈ پیناکا راکٹ کا دوسرا کامیاب تجربہ

جمعرات 26 جنوری 2017 11:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء) بھارت نے گائیڈڈ پیناکا راکٹ کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ دفاعی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے چندی پور میں اینٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج لانچ پیڈ سے گائیڈڈ پینا کا راکٹ کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ کی رینچ میں چالیس سے ستر کلو میٹر تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ ”گائیڈڈ پیناکا“ پیناکا راکٹ کا نیا ورژن ہے جو کہ نیوی گیشن ، گائیڈینس اور کنٹرول کٹ سے لیس ہے۔ مشن نے اپنے تمام مقاصد کامیابی سے پورے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :