افغانستان ‘ طوفانی برفباری کے باعث سردی میں شدت ‘ 27 بچے ہلاک

جمعہ 27 جنوری 2017 11:41

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) افغانستان میں شدید سرد موسم کے باعث 27 بچے سردی لگنے سے ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی گورنر رحمت اللہ ہاشر نے بتایا کہ طوفانی برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت کے باعث صوبہ جوزجان کے ضلع دارزنیب میں 27 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بڑی تعداد میں بچے مختلف بیماریوں کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔