سرحدی دیوار کی تعمیر کا امریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے ‘ میکسیکو

ہمارے اتحاد میں دوریاں کرنے والی دیوار کی ادائیگی نہیں کریں گے ‘ صدر انریق بینا

جمعہ 27 جنوری 2017 11:41

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) میکسیکو کے صدر انریق بینا نیتو نے سرحدی دیوار کی تعمیر کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی کام کی کوئی ادائیگی نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں میکسیکو کے صدر نے کہا کہ انہیں حلا ہے اور امریکہ کے اس دیوار کی تعمیر کو جاری رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں جو ہمیں متحد رکھنے سے دور کر رہی ہے اور ہمیں تقسیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ میکسیکو دیواروں کی تعمیر پر یقین نہیں رکھتا ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ نہ تو ہم اس دیوار کی تعمیر کے حق میں ہیں اور نہ ہی اس کی ادائیگی کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ وہ واشنگٹن میں میکسیکو حکام سے حتمی رپورٹ ملنے کی بنیاد پر آئندہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کریں گے ۔