چین نے شمالی کوریا کو فوجی سازو سامان کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 27 جنوری 2017 11:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) چین نے شمالی کوریا کی فوجی ساز و سامان کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے دیگر حکومتی اداروں کے اشتراک سے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ان اشیا اور ٹیکنالوجیز کی چینی کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو کہ شمالی کوریا کو فروخت نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ یہ فہرست اقوام متحدہ کی بیانگ بانگ کے خلاف عائد کی گئی حالیہ پابندیوں سے منسلک ہے۔

فہرست سویلین مقاصد تاہم فوج کے لئے استعمال کی جانیوالی اشیا کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ انونٹری میں آبدوزیں جوہری میزائلوں اور کیمیائی ہتھیاروں کے فروغ کا سازوسامان ، ڈرون سے متعلقہ سوفٹ ویئر، ہائی سپیڈ ویڈیو کیمرے، سینسرز ، ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور لیزرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :