سپیکر ایاز صادق سے خورشید کی ملاقات ،فوجی عدالتیں ،تحریک استحقاق سمیت اہم امور پرگفتگو

سپریم کورٹ کو پاناما پیپر کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرنا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 جنوری 2017 11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ، ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے سپیکرایاز صادق نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق اور فوجی عدالتوں کی توسیع سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ہمارے وزیراعظم ہیں اور عدلیہ کو جلد از جلد پانامہ کیس کا فیصلہ کرنا چاہیے پانامہ لیکس سے متعلق جرمنی سے بھی بڑی خبریں آرہی ہیں اور تاثر یہ مل رہا ہے کہ وزیرعظم ایک خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں حکومت میں تشویش ہے جذباتی بیانات دیئے جارہے ہیں اور ان جذباتی بیانات سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے بلکہ مزید خراب ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدلیہ کو ثبوت فراہم کرے