سینیٹ قائمہ کمیٹی ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی کا انسانی اعضاء کی پیوندکاری کیلئے علماء کی مدد لینے سے انکار

کمیٹی اراکین کی اراکین پارلیمنٹ کو اعضاء عطیہ کرنے کے لیے تیار ، عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کی سفارش، اپنے اعضاء بھی عطیہ کرنے کا اعلان انسانی اعضاء کی خریدوفرخت روکنے پر اتفاق

جمعہ 27 جنوری 2017 11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے لیے علماء کرام کی مدد لینے سے سختی سے انکار کردیا ہے جبکہ کمیٹی کے ایک اہم رکن کا کہنا تھا کہ اعضاء کی پیوندکاری میں مولوی مسائل پیداکریں گے، کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کو اعضاء عطیہ کرنے کے لیے تیار کرنے، عوام الناس میں شعور پیدا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اپنے اعضاء بھی عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگولیشنز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینیرسینیٹراشوک کمارکی زیرصدارت ہوا ،کمیٹی میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے بل پر بحث کی گئی جبکہ انسانی اعضاء کی خریدوفرخت روکنے پر اتفاق کیا گیااس موقع پر ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ کے ایم ڈی سعید اخترنے ذیلی کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہاکہ ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ میں مذ ہبی اسکالر کو شامل کیا جائے تاہم سینیٹرمیاں عتیق اوراعظم سواتی نے ٹرانسپلانٹ ایکٹ میں مذہبی اسکالرکوشامل کرنے کی سفارش مستردکردی جبکہ میاں عتیق نے کہاکہ اعضاء کی پیوندکاری میں مولوی مسائل پیداکریں گے یہ کیسے طے ہو گا کہ ٹی وی والا مذہبی اسکالر ہو یا مسجد والاآمام سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ ہم خود بڑے اسکالر ہیں, بیورکریٹ اورڈاکٹرسے بڑے اسکالر کون ہو سکتے ہیں اجلاس میں سینیٹر اشوک کمار نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاتوایم کیو ایم کے سنیٹر میاں عتیق نے بھی اعضاء عطیہ کرنے کی خواہش ظاہرکر دی سعید اخترکا کہنا تھا کہ صوبوں کی ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو ختم کیا جائے،پنجاب میں انسانی اعضاء کی خریدوفرخت کا تناسب سب سے زیادہ ہے اس پر ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی HOTA کے ترجمان نے کہاکہ کشمیر میں ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نہیں ہے لوگ وہاں پرجاکراعضاء فروخت کرتے ہیں ادارے کو وفاق کی حد تک رکھنا چاہیے اور ادارے کے ٹرانسپلانٹ سنٹرہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

کنوینئرکمیٹی اشوک کمار نے کہاکہ انسانی اعضاء کے عطیے کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائیسنس میں انسانی اعضاء کے عطیے کے بارے میں پیغامات کے درجر ہونے کی سفارش آئی ہے تمام اراکین پارلیمنٹ کوبھی انسانی اعضاء عطیہ کرنے کااعلان کرناچاہیے اس موقع پرکمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت انسانی عضاء کی غیر قانونی پیوندکاری سے چار اور سینیٹر اعظم سواتی کا ایک بل اس وقت پارلیمنٹ میں زیر غور ہیں ، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ سروسز وزیر مملکت ہیلتھ سروسز کی سربراہی میں ایک نگران کمیٹی قائم ہے کمیٹی ان تمام بلز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ایک جامع قانون سازی کی جاسکے ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ کمیٹی انسانی عضاء کی پیدوندکاری سے متعلق نوے فیصد کام مکمل کر چکی ہے انہوں نے درخواست کی کہ اگر اعظم سواتی اپنا بل واپس لے لیں تو بہتر ہو گا جس پر سینیٹر اعظم سواتی نے بل واپس لینے پر رضا مندی ظاہرکردی۔

متعلقہ عنوان :