قومی اسمبلی کا واقعہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی وجہ سے ہوا ،قمر زمان کائرہ

حکمران اپنے نام نکلوانے کیلئے کسی بھی حدتک جانے سے گریزنہیں کریں گے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کاواقعہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی وجہ سے ہوا،حکمران اپنے نام نکلوانے کیلئے کسی بھی حدتک جانے سے گریزنہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ قومی اسمبلی میں نوجوان ارکان سے کبھی کبھی ماحول خراب ہوجاتاہے ،پارلیمنٹ کاواقعہ سیاسی جماعتوں کانہیں چندافرادکامسئلہ ہے ،یہ واقعہ مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کاواقعہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی وجہ سے ہوا،حکمران جماعت جب بھی پریشان ہوغصے میں آجاتی ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمارے دورحکومت میں یوسف رضاگیلانی پرحملے کی کوشش کی ،سپریم کورٹ پرحملہ کیاگیا،جوہماری تاریخ پربدنماداغ ہے ،حکمران اپنے نام نکلوانے کیلئے کسی بھی حدتک جانے سے گریزنہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف بھی ہمیں برابھلاکہتے رہے

متعلقہ عنوان :