تحریک انصاف کے اراکین کوبدتمیزی پرمجبورکیاجاتاہے، شاہد خاقان عباسی

ہنگامہ نہ کرنے پرٹکٹ نہ دینے کی دھمکی ملتی ہے،، پارلیمنٹ کاواقعہ ایک سوچ کانتیجہ ہے ،جس کامقصدپارلیمان کونہ چلنے دیناہے ، وزیر پٹرولیم

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کوبدتمیزی پرمجبورکیاجاتاہے ،ہنگامہ نہ کرنے پرٹکٹ نہ دینے کی دھمکی ملتی ہے ،پانامہ مقدمہ کی عدالت میں سماعت ہوتی ہے ،باہرفیصلے اخذکئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کاواقعہ ایک سوچ کانتیجہ ہے ،جس کامقصدپارلیمان کونہ چلنے دیناہے ،یہ اقعہ افسوسناک ہے ،اس کے محرکات دیکھنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شاہ محمودقریشی نے ارکان کونعرے لگانے پراکسایا،قومی اسمبلی میں چارافرادنے مجھ پرحملہ کیا،تحریک انصاف کے ارکان نے بتایاکہ انہیں بدتمیزی کرنے پرمجبورکیاجاتاہے اورجوہنگامہ نہیں کرتااسے ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کوچلاناحکومت کی ہی نہیں اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے