پشاور،پراجیکٹ ڈائریکٹراولس خان،ریجنل ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرزصاحبزادہ عالمگیرخان اوراللہ بخش خردبرد کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے پراجیکٹ ڈائریکٹراولس خان،ریجنل ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرزصاحبزادہ عالمگیرخان اوراللہ بخش کوڈرپ ایریگیشن سسٹم پراجیکٹ میں خردبردالزام میں گرفتارکرلیا۔ملزمان نے مبینہ طورپراختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے 170ملین روپے سے زیادہ کانقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت کی اشتراک سے ملک میںآ بپاشی کے نظام اورذرعی پیداوارمیں مزید اضافہ بہتر بنانے کیلئے 2بلین روپے کی لاگت سے منصوبے کاآغازکیاتھا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے نامکمل اوربوگس سکیم کے نام پرپیسے ریلیزکردیئے اورکاشتکاروں کی20فیصدلازمی شراکت کویقینی بنانے میں ناکام ہوگئے اورکاشتکاروں کی بجائے غیرمستحق کاشتکاروں میں رقوم تقسیم کیں۔ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :