ڈپلومیٹک انکلیو سے بغیر اجازت لاکھوں روپے مالیتی عمارتی لکڑی بیچنے میں ملوث فارسٹ گارڈ ز کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی ، افسران ٹال مٹول کرنے لگے

عمران حسین شاہ ، مختار حسین نامی فارسٹ گارڈ ڈپلومیٹیک ایریا میں سرکاری اراضی پرغیر قانونی تعمیرات کرانے، بھینسوں کے باڑے اور دیگر کی آڑ میں ماہانہ لاکھوں پر کرایہ اینٹھنے کا ا لزام ہے حکام بالا کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی اونے پونے ریٹ پر خرید کر بیچنے والے ٹھیکیدار سید اکرم کو صرف 25ہزار جرمانہ سلپ دیکر بچا لیا گیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 12:52

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2017ء)مراکش اور بنگلہ دیش ایمبیسیزسے بغیراجازت نامے لاکھوں روپے مالیتی عمارتی لکڑی کٹوانے اور بیچنے کے عمل میں ملوث فارسٹ گارڈز کے خلاف کاروائی میں افسران ٹال مٹول سے کام لینے لگے ۔عمران حسین شاہ اور مختار حسین نامی فارسٹ گارڈ ڈپلومیٹیک ایریا میں سرکاری اراضی پرغیر قانونی تعمیرات کرانے، بھینسوں کے باڑے اور دیگر کی آڑ میں ماہانہ لاکھوں پر کرایہ اینٹھنے کا ا لزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے حساس ایریا ڈپلومیٹک انکلیو میں تعینات فارسٹ گارڈز کی طرف سے لاکھوں روپے مالیتی عمارتی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی و فروخت کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب انوائرمنٹایسٹ کے فارسٹر ذمرد خان کی طرف سے لکڑیوں کے پرائیویٹ ٹھیکیدارکے خلاف چوری سے مراکش ایمبیسی سے ٹالی کی لکڑی کاٹنے اور پنڈی لیجا کر فروخت کرنے کے عمل کی حکام بالا کو شکائیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

انوائرمنٹ عملہ کی طرف سے اپنے ہی دو ملازمین جن میں عمران حسین شاہ (فارسٹ گارڈ )اور مختار حسین (مالی) پر غیر قانونی طور پر لکڑی کٹوانے کے عمل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ۔جس پر اسٹنٹڈائریکٹر انوائرمنٹ ایسٹ محمد اشفاق نوری کی طرف سے ڈائریکٹر و ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ کو غیر قانونی عمل میں ملوث دونوں ملازمین کے خلاف کاروائی کا لکھا گیا تھا ۔

جس پر تاحال کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔حکام بالا کی طرف سے معاملہ میں ملوث کرداروں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں بلکہ لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی اونے پونے ریٹ پر خرید کر بیچنے والے ٹھیکیدار سید اکرم کو صرف 25ہزار جرمانہ سلپ دیکر بچا لیا گیا ۔ موقف جانے کیلئے رابطہ کرنے ڈائریکٹر انوائرمنٹ ایسٹ عرفان نیازی نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشفاق نوری نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ مراکش اور بنگلہ دیش ایمبیسی سے درجنوں درختوں کی کٹائی میں عمران حسین شاہ اور مختار حسین ملوث پائے گئے ہیں ۔جن کے خلاف کاروائی کیلئے حکام بالا کو 23جنوری شکائیت تحریر کر دی ہے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ فارسٹر ذمرد خان کی شکائیت پرلکڑی چوری کے معاملے میں ملوث اہلکاران کے خلاف کاروائی کا اختیار ڈائریکٹر ایسٹ عرفان نیازی یا ڈائریکٹر جنرل شیخ سلیمان کو ہے ۔ ان کی طرف سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں مجوزہ کرپٹ عناصر کے خالف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :