امریکہ میں مسلمانوں پر دروازے کیوں بند کئے گئے؟ ملالہ یوسفزئی کا ٹرمپ سے سوال

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکہ سے سوال کیا ہے کہ آخر امریکہ میں مسلمان خواتین اور بچوں پر کیوں دروازے بند کئے گئے ہیں ، ہفتے کے روز پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک پر امریکہ میں پابندی کے حوالے سے سوال کیا ہے کہ آخر مسلمان خواتین اور بچوں کی امریکہ میں انٹری پرکیوں پابندی لگائی گئی ہے