شہبازشریف نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا

چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ اورآئی جی پنجاب کی تنخواہ تین لاکھ 75ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری ،دونوں افسروں کی تنخواہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کی تنخواہوں میں سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کے تحت پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈاضافہ کردیا، چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پنجاب کی تنخواہ میں تین لاکھ75ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ، نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب کے دو افسروں کو سر سے پائوں تک نواز دیا جن میں پہلے نمبر پر چیف سیکرٹری پنجاب اور دوسرے نمبر پر آئی جی پولیس پنجاب ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دونوں افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کے تحت کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی وزیراعلیٰ نے دستخط کرکے جاری کردیا ہے ، الائونس کے تحت چیف سیکرٹری کی تنخواہ میں چار لاکھ روپے جبکہ آئی جی پنجاب کی تنخواہ میں تین لاکھ 75ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔اضافہ الائونس کے بعد دونوں افسران کی تنخواہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، اس اضافی الائونس کا اطلاق 26جنوری2017ء سے ہو گا

متعلقہ عنوان :