بنگلہ دیش میں ریلوے ملازم نے خاتون اور اس کی بیٹی کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جان دیدی

ہمارے لئے ایسے ساتھی سے جدا ہونابڑا افسوسناک ہے،جس نے اپنی جان کی قربانی دے کر دوسروں کے لئے ایثار کی مثال قائم کردی ، منیجر عارف الزمان

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:26

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء) بنگلہ دیش میں ریلوے ملازم نے خاتون اور اس کی بیٹی کی زندگی بچاکر اپنی جان دے دی جبکہ ریلوے حکام نے اس ملازم کو اپنے لئے باعث فخر ہیرو قرار دے دیا۔ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے ڈویڑنل منیجر عارف الزمان کے حوالہ سے بتایا کہ ریلوے کی پٹڑی پر کام کرنے والے ملازم 58 سالہ بادل میاں نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو اس وقت پٹڑی کراس کرتے دیکھا جب مقامی طور پر چلنے والی ٹرین ان کی طرف تیز رفتاری سے بڑھ رہی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر بادل میاں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی اور دونوں کو تیزی سے جمپ لگا کر پٹری سے ہٹا دیا تاہم سی دوران بادل میاں خود ٹرین سے بچنے کی کوشش میں جمپ لگاتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔منیجر عارف الزمان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے ایسے ساتھی سے جدا ہونابڑا افسوسناک ہے،جس نے اپنی جان کی قربانی دے کر دوسروں کے لئے ایثار کی مثال قائم کردی بلاشبہ وہ بنگلہ دیشی ریلوے کا ہیرو ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بادل میان کے 8 بچے ہیں اور چند ماہ بعد اس کی ریٹائرمنٹ ہو جانی تھی۔

متعلقہ عنوان :