خیبر پختونخوا،مختلف اضلاع میں صاف واٹر سپلائی کی شروع کردہ 318سکیمیں ناکارہ ہونے کا انکشاف

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء) تبدیلی کی دعویدار خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں صاف واٹر سپلائی کی شروع کردہ 318 سکیمیں ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے لئی318 سکیمیں شروع کیں جن میں ضلع پشاور 13 ‘ لکی مروت 32 ‘ سوات 25 ‘ مانسہرہ 20 ‘ کرک 43 ‘ چارسدہ 22 ‘ اپرولوئر اپر 36 ‘ مالا کنڈ 17 اور مردان کی 15 سکیموں سمیت دیگر اضلاع کی سکیمیں شامل ہیں لیکن ان سکیموں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث یہ ناکارہ پڑی ہیں اور عوام بتدریج صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں حالانکہ ان کی جانب سے اس سلسلے میں کئی بار احتجاج بھی کیا ہے ۔

بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے سخت نالاں نظر آتے ہیں جس سے اپوزیشن کی اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی تبدیلی کا نعرہ بدنامی کی صورت اختیار کر گیا ہے