مسئلہ کشمیر آج تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے‘ کشمیری قوم انصاف کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہی ہے،پاکستان

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اقدامات سب کے سامنے ہیں‘ کشمیر قومی کاز ہے کشمیریوں کو پیغام دینا ہے وہ تنہا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر آج تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے‘ کشمیری قوم انصاف کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہی ہے‘ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اقدامات سب کے سامنے ہیں‘ کشمیر قومی کاز ہے کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہے ہیں‘ کشمیری عوام نے آزادی کیلئے لاکھوں شہازدتیں پیش کی ہیں۔ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تمام سفیر کشمیریوں کیلئے مستقل بنیادوں پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ کشمیری عام اکیلے نہیں ۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کانفرنس کامقصد کشمیری عوام کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم و جبر سے آزادی کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر آج بھی اقواممتحدہ کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ حکومت پاکستان کسی موڑ پر کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور آزادی کشمیر کیلئے اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ (عابد شاہ)