نواز شریف نے تین نسلوں کاحساب دے دیا ہے ، الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں نہیں جھانکتے،خواجہ آصف

میرا قائد دنیا کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا اور اللہ رب العزت کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا،پانامہ عوام کا مسئلہ نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم بھاگ رہے ہیں عوام کامسئلہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہے ،اخلاق باختہ پارسائی کا درس دینے والوں کا اصل چہرہ نے نقاب کیا جائے گا اور وقت آنے پر ان کے نام بھی لونگا ہمارے حاسدین ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود میر کارواں نواز شریف کی قیادت میں قافلہ کامیابی اور کامرانی جاری ہے، انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کا آغاز ابھی سے کردیا گیا ہے،وفاقی وزیر کا سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2017ء)وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے تین نسلوں کاحساب دے دیا ہے ،ضمیر کی چبن، شرم اور حیاء سے عاری الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں نہیں جھانکتے،میرا قائد دنیا کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا اور اللہ رب العزت کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا،پانامہ عوام کا مسئلہ نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم بھاگ رہے ہیں، عوام کامسئلہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہے ،اخلاق باختہ پارسائی کا درس دینے والوں کا اصل چہرہ نے نقاب کیا جائے گا اور وقت آنے پر ان کے نام بھی لونگا، ہمارے حاسدین ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود میر کارواں نواز شریف کی قیادت میں قافلہ کامیابی اور کامرانی جاری ہے، انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کا آغاز ابھی سے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا مقصد 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری ہے اور 2017ء کا پورا سال الیکشن کی سرگرمیوں میں گذرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے شہری ، ضلعی ، یوتھ اور خواتین ونگ کو متحرک کیا جائے گا اور انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کا آغاز ابھی سے کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار سال وفاق اور پنجاب میں پچھلی 5سالہ اور موجوہ حکومت کے دوران ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں پی ایم ایل این کی حکومت نے ایسے کام کئے جو سیالکوٹ کو ملک کی 70سالہ دور میں نصیب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبے پر تین سیکشن پر کام کا آغاز کردیا گیا ۔ سمبڑیال میں پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کیلئے 18کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں ۔

150ایکڑ رقبہ پر مشتمل یونیورسٹی کی تکمیل پر 3سے 4ارب روپے خرچ ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ سمبڑیال میں چار ایکڑ رقبہ پر خواتین یونیورسٹی اور خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کا کیمپس تعمیر کیا جائے گا۔ جبکہ ضلع کچہری کی ایمن آباد روڈ پر واقعہ 2ایکڑ رقبہ پر منتقلی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں کچہری اور دفاتر کی منتقلی سے خالی ہونے والی تقریباًً 2مربع رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہر سانس لے سکے ۔

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میڈیکل کالج ، کیڈٹ کالج اور گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور میں لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملکی تعمیر وترقی کیلئے صرف نعرے نہیں لگاتی یہ صرف اقتدار جنگ نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا سفر ہے جو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حاسدین ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود میر کارواں محمد نواز شریف کی قیادت میں قافلہ کامیابی اور کامرانی جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 2013ء میں جب اقتدار ہماری پارٹی کو ملا تو ریلوے سسک رہی تی اور آج لوگ ٹرین پر سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 18,18گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو 3سی4گھنٹے پر آگئی ہے اور رواں سال کے آخر تک سارے اندھیر چھٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہرروز مسجد، امام بارگاہ، بازار اور اجتماعوں میں دھماکے ہوتے تھے کراچی سے خیبر تک دہشت کردی کا راج تھا ۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں ضرب عضب آپریشن کی بدولت 70سے 80فیصد دہشت گردی میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلے ماضی کی حکومتیں بھی کر سکتیں تھیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ذاتی کمٹمنٹ کے ساتھ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر میڈیا چاہے تو ملک سے مذہبی دہشت گردی اور تفرقہ بازی کو ختم کرسکتا ہے لیکن اگر متمع نظر صرف ریٹنگ بڑھانا ہو تو مثبت رزلٹ کا حصول ممکن نہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں مذہب کے نام پر کاروبار ہوتا رہے گا امت کبھی متحد نہیں ہوگی اور اگر نفرتوں کے سوداگر زہر اگلتے رہے گے دین بکتا رہے گا تو دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کی جنگ میں 60ہزار کے قریب جانوں کے نذارنے دیئے ہیںاور مذہب کے نام پر کاروبار بند نہ ہوا تو یہ قربانیاں رائیگا ں جائیں گے ۔

انہو ں نے کہاکہ سیاست دانوں کے اختلافات بڑے پرانے ہیں لیکن پاکستان میں یہ بدصورت شکل اختیار کرچکے ہیں لیکن ہم اس کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے تین نسلوں کاحساب دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر کی چبن، شرم اور حیاء سے عاری الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں نہیں جھانکتے۔ انہوں نے کہاکہ میرا قائد دنیا کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا اور اللہ رب العزت کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ عوام کا مسئلہ نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اخلاق باختہ پارسائی کا درس دینے والوں کا اصل چہرہ نے نقاب کیا جائے گا اور وقت آنے پر ان کے نام بھی لونگا۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ،ایم پی اے چوہد ری محمد اکرام کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین ، بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور مسلم لیگی عہدیدران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی