کراچی،علی رضا عابدی کی فاروق ستارسے ملاقات

فاروق ستار کی مثبت پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

پیر 30 جنوری 2017 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اتوار کے روز متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے عارضی مرکزواقع پی آئی بی کالونی میں کنونیر ڈاکٹرمحمدفاروق ستار سے ملاقات کی۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان،ڈپٹی کنونیر خالد مقبول صدیقی،رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان سمیت حق پرست ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علی رضا عابدی نے22اگست 2016ء کے واقعے کے بعد 23اگست 2016ء کو ڈاکٹر فاروق ستار کی مثبت پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔علی رضا عابدی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کایہ اقدام اور دور اندیش فیصلے مہاجروں سمیت کراچی میں مقیم تمام قومیتوں کے وسیع ترمفاد میں ہے اس کا ہر مظلوم کو ساتھ دینا چاہئے۔ملاقات میں کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان)ڈاکٹر فاروق ستارنے علی رضا عابدی کے خیالات کو سراہا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔