عدالتی حکم کی تعمیل کی جائے گی، امریکی ہوم لینڈ

پیر 30 جنوری 2017 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی نے کہا ہے کہ ”عدالتی فیصلے کی تعمیل کی جائے گی“ مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ ایگزیکٹو حکم برقرار ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے سات ممالک کے لوگوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی طرف سے یہ بیان نیویارک کی عدالت کے حکم کے بعد جاری کیا گیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”ان افراد کو معمول سے زیادہ سکیورٹی اسکریننگ سے گزارا جا رہا ہے اور ہمارے امیگریشن قوانین اور عدالتی فیصلے کے مطابق امریکا میں داخلہ دینے کے لیے ان کے کاغذات پر کام کیا جا رہا ہے۔“

متعلقہ عنوان :