یمن، امریکی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے حملے میں تین یمنی قبائلی سربراہان ہلاک

پیر 30 جنوری 2017 12:10

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء) یمن میں اتوار کی صبح امریکی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے حملے میں تین یمنی قبائلی سربراہان مارے گئے ہیں جو مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک تھے،اس کے علاوہ مرنے والوں میں متعدد سویلین بھی شامل ہیں،یہ بات قبائلی اور مقامی ذرائع نے بتائی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا ہے کہ حملے میں فضاء سے زمین میں مار کرنے والے میزائل اور ہیلی کاپٹر مشین گن بھی ضلع یکلا میں گھروں پر ہونے والے حملے میں استعمال کی گئیں۔

بھائی عبدالرؤف اور سلطان الذہاب اور سیف علوی الجافی ڈرون اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں مارے گئے۔ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ زخمی اور مرنے والوں میں سویلین بھی شامل ہیں جو ہدف شدہ گھروں میں موجود تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ قبائلی عمائدین القاعدہ سے روابط رکھتے تھے۔ذہاب بھائیوں کے دو دیگر القاعدہ بھائی بھی تھے جو کہ گزشتہ ڈرون حملوں میں مارے گئے تھے

متعلقہ عنوان :