تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں،میر حاصل خان بزنجو
مردم شماری ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان
پیر 30 جنوری 2017 12:07
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)وفاقی وزیر پوٹس اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے مردم شماری ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوا ر کو کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی سلام بلوچ ،یاسمین لہڑی ،میر محراب مری ، حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،نیاز محمد بلوچ، میر جان محمد بلیدی ،ٹکری شفقت لانگو، علی احمدلانگوکے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کا1980ء کے عشرے سے مطالبہ ہے کہ تارکین وطن چاہئے کوئی زبان بولتے ہو ں انکے ملکوں کو واپسی کویقینی بنایا جائے یہی موقف دیگر قوم پرست جماعتوں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء کا ہے کہ تارکین وطن اپنے گھروں اور وطن واپس جائیں اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعلیٰ کے پی کے نے واضح لائن اختیار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر مردم شماری کرانی ہے تو تمام غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے انکی موجودگی میں مردم شماری کو یقینی بنانا بہت مشکل عمل ہے انہوں کہا کہ یہی صورتحال بلوچستان میں بھی ہے انکے تارکین وطن کی موجودگی کے علاوہ دوسری جانب بلوچستان میں مزاحمت کی وجہ سے مکران ڈویژن ، کوہلو، ڈیرہ بگٹی ،آواران اور نصیرآباد سے بڑی تعداد میں عوام اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکی ہے ایسے میں مردم شماری ہونے سے بلوچستان میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائینگی حکومت نے فیصلہ کیاہے اور اسی طرح افغان حکومت کا موقف ہے کہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے حکومت کی جانب سے مارچ تک انکے رہنے کیلئے اجازت دی گئی ہے اس لئے ہم چاہتے ہے کہ تارکین وطن کے انخلاء تک مردم شماری نہ کرائی جائے جو وقت اور حالات کیلئے مناسب ہوگا تارکین وطن کے مکمل انخلاء کے بعد مردم شماری کرائی جائے یا پھر انکے انخلاء تک مردم شماری کو ملتوی کی جائے اس حوالے سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی تمام سیاسی جماعتوں اور معتبرین پر مشتمل جرگہ بلا رہے ہیں جس میں نیشنل پارٹی شرکت کریگی دوسری سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ملکر مردم شماری کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کا پروگرام ہے ہمارا بھی وہی موقف ہوگا جو دوسری سیاسی جماعتوں کا ہوگا ایک سواب کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواء اور بلوچستان میں مردم شماری کو ملتوی کیاجائے یہ حکومتوں کا فیصلہ تھا لیکن سپریم آف پاکستان کے آرڈر آنے کے بعد حکومت مردم شماری کرانے کیلئے فیصلہ کرچکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواء میں تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے بصورت دیگر اس میں مشکلات درپیش آئیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو اپنے واطن واپس جانا چاہئے اس کے خلاف سپریم آف پاکستان میں جارہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ ہم اپنے موقف کے مطابق ایشو کو اٹھا رہے ہیں تاکہ تارکین وطن واپس جائے تمام پارٹیوں کا جو فیصلہ یا لائحہ عمل ہوگا ہم انکے ساتھ ہونگے اور سیاسی جماعتوں کا جو موقف ہے وہ نیشنل پارٹی کا اسٹینڈ ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بائیکاٹ پر نہیں جائینگے اور جو سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں گی ہم اسکی پابندی کرینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سینٹ قومی اسمبلی میں بھی اس ایشو کو اٹھایا ہے اور بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے کو اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری ملتوی نہ کی گئی تو دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے اور جمہوری جدوجہد کے تمام راستے اختیار کرینگے تاکہ مردم شماری کو بہتر طورپر کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 30 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
امریکی عدالت نے تارکین وطن کی بے دخلی روک دی،ٹرمپ کو پہلا دھچکا
-
چوری نواز شریف نے کی لیکن آگے بچوں کو کردیا ہے‘ عمران خان
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیزفائر کی پھر خلاف ورزی، بھمبرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت 30 دنوں میں کراچی کے مسائل کو حل کریں ورنہ ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،مصطفی کمال کی ڈیڈلائن
-
عمران خان نوازشریف کے ایک ادنیٰ سے کارکن سے بھی مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے،امیرمقام
-
کراچی،علی رضا عابدی کی فاروق ستارسے ملاقات
-
ملاوٹ مافیا کی تلاش اور فوڈ اتھارٹی افسران کی کارکرگی پر نظر رکھنے کے لیے ویجیلنس سیل کے قیام کی حتمی منظوری
-
سی پیک اور فوجی عدالتوں پر اے پی سی بلائی جائے،اسفند یار ولی
-
شرافت کی سیاست کے قائل ہیں ، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،شاہ محمود قریشی
-
چھٹی مردم شماری ، 500 سے زائد فوجی ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز آج سے ہوگا
-
جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ؟مدد کیلئے خواجہ آصف اور سعد رفیق کو بھیج دوں! مریم اورنگزیب کا ٹوئٹ
-
نیب خیبرپختونخوانے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان ودیگر کومبینہ طورپرخردبردکے الزام میں گرفتار کرلیا
-
کراچی سیاسی جلسے و مذہبی اجتماعات کا مرکزبنا رہا
-
اوگرا میں خواتین افسران کی جنسی ہراسیت کا نیا سکینڈل سامنے آگیا
-
سیالکوٹ ، لڑکیوں کی زندگیا ں برباد کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ،چارگرفتار
-
لاہور، سکیورٹی نہ پروٹوکول نہ پیشگی اطلاع،وزیراعلیٰ کی تعطیل کے روز اچانک ہسپتال آمدپرڈاکٹرز اور عملہ حیران
-
کوہلو ،تحصیل کاہان میں تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام
-
تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں،میر حاصل خان بزنجو
-
فاٹا کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خیبر پختونخوا پولیس میں تقرری پروفاق نے رضا مندی ظاہر کردی
-
فیصل آباد،پسند کی شادی کر نے والی لڑکی نے حمل ضائع کرانے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا
-
ٹرمپ کا سات مسلم ممالک کے شہروں کاامریکہ داخلہ بندکرنے کا فیصلہ،قطرائیر ویز کا نئے قوانین پر عملدرآمد کرنے کا اعلان
-
یمن میں ’امریکی کمانڈوز کی کارروائی‘، 57 ہلاک
-
برطانوی اور کینیڈین وزرائے اعظم کا ٹرمپ کے فیصلے سے اختلاف
-
وائیٹ ہاؤس کی غلطی، ایک حرف نے برطانوی وزیراعظم کو ’فحش ماڈل‘ بنا ڈالا
-
شام، سرکاری فوج 3 دیہات پر کنٹرول کے بعد الباب شہر کے نزدیک پہنچ گیا
-
عدالتی حکم کی تعمیل کی جائے گی، امریکی ہوم لینڈ
-
یمن، امریکی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے حملے میں تین یمنی قبائلی سربراہان ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.