فیصل آباد،پسند کی شادی کر نے والی لڑکی نے حمل ضائع کرانے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا

پیر 30 جنوری 2017 12:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2017ء)پسند کی شادی کر نے والی لڑکی نے حمل ضائع کرانے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج کر ایا دیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن میں اقراء گلزار کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں 6/5/16 کو سجاد احمد سے پسند کی شادی کی تھی جس پر میرے والدین کو رنج تھا اور تسلیم‘ اظہر‘ محمد شکیل‘ ارشد‘ سخاوت اور پرائیویٹ ہسپتال کے عملہ نے سجاد سے شادی کرنے کی رنج زبردستی میرا حمل ضائع کروایا جس پر پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف 338C کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :