صدر مملکت سے نواز شریف کی ملاقات

وزیرا عظم نے کو غیر ملکی دورے سمیت قومی امور پر حکومت کے فیصلوں سے آگاہ کیا بدعنوانی میں کمی کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار

منگل 31 جنوری 2017 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے قومی اور بین الاقوامی امور پر با ت چیت کی،وزیرا عظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو غیر ملکی دورے سمیت قومی امور پر حکومت کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے قومی معیشت، بدعنوانی میں کمی کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کے سلسلے میں حکومت کی پالیساں درست سمت میں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور اْن کی اقتصادی ٹیم اپنی مضبوط حکمت عملی کے تحت قومی معیشت کی بہتری کے لیے قابِل قدر کردار ادا کر رہی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ملک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہترکارکردگی پر بھی ا ظہار اطمینان کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کی بیخ کنی تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیرا عظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی حکومتی پالیسی جاری رہے گی اور حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی عمل کے دوران قومی سرمائے کے درست اور شفاف استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائے گی اور بدعنوانی کو کسی بیی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس پر جاری پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پاک چ?ن اقتصادی راہداری کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ دونوں رہنماوٴں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں رہنماوٴں نے پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور ترقی و خوشحالی کی شاہرای پر گامزن رکینے کے لیے اتحاد اور یکجہتی پرزور دیا۔