دنیا بھر میں نئی گاڑیوں کی فروخت: فوکس ویگن نے ٹویوٹا کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 31 جنوری 2017 12:45

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء )جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن نے سال دو ہزار سولہ کے دوران دنیا بھر میں نئی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اپنے حریف جاپانی ادارے ٹویوٹا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

پیر تیس جنوری کے روز سامنے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ٹویوٹا گروپ کی گاڑیوں کی فروخت میں صفر اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 10.17 ملین رہی۔ لیکن اس اضافے کے باوجود ٹویوٹا گروپ عالمی سطح پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھا سکا۔ اس دوران جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن کی فروخت کردہ نئی گاڑیوں کی تعداد میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 10.3 ملین رہی۔

متعلقہ عنوان :