جرمنی میں ایک گھر کے باغیچے سے چھ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

منگل 31 جنوری 2017 12:45

فرینکفرٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء )جنوبی جرمن صوبے باویریا کے ایک چھوٹے سے شہر آرن شٹائن میں پولیس کو ایک گھر کے باغیچے سے چھ نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس اس امر کی چھان بین کر رہی ہے کہ ان نوجوانوں کی موت کس وجہ سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ لاشیں چھ ایسے نوجوانوں کی ہیں، جن کی عمریں اٹھارہ اور انیس برس کے درمیان تھیں۔ ان کے جسموں پر بظاہر کسی تشدد کا بھی کوئی نشان نہیں تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان نوجوانوں کی موت کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہوں۔ پوسٹ مارٹم کے نتیجے میں ان ہلاکتوں کی وجہ کے تعین میں چند روز لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :