آسٹریلوی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 31 جنوری 2017 12:53

کینبرا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) آسٹریلیائی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوسان کیفیل سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس رابرٹ فرنچ کی جگہ ہائی کورٹ کی ایک سو تیرہ سالہ تاریخ میں اس عہدے کا حلف اٹھانے والی پہلی خاتون ہیں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیفیل نے کہا کہ ان کی تقرری قانون مین خواتین کے لئے پانی کی پہلی بوند کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ تقرری اس عدالت کی دیگر خواتین کے لئے بھی اس حقیقت کا ادراک ہے کہ انہں مزید قانونی صلاحیتیں اور تجربہ حال کرنا چاہئے کیونکہ اب ان کے لئے آگے بڑھنے کے وسیع مواقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :