امریکہ اور جنوبی کوریا کا مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق

منگل 31 جنوری 2017 12:53

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہوانگ کائیوآہن نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان مین کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہوانگ کائیو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا بیان مین کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :