چین ‘ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 74 سیاحتی ویب سائیٹس بند کر دی گئیں

منگل 31 جنوری 2017 12:59

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) چین میں گزشتہ ستمبر سے شروع کی گئی ملک گیر مہم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 سیاحتی ویب سائیٹس بند کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی سائیبر سپیس انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مجموعی طور پر 74 ویب سائیٹوں کو بند کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین قانونی ویب سائیٹس کے ذریعے سیاحتی رہنمائی لیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائیٹوں کی حوصلہ شکنی کریں ۔

متعلقہ عنوان :