وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پٹرول کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے اضافے کا فیصلہ،،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے26پیسے فی لیٹراضافہ

بدھ 1 فروری 2017 11:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء ) وفاقی حکومت نے 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، پٹرول کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اوگراکاتجویزکردہ اضافہ نہیں کیاگیا، حکومت 4 ارب کی سبسڈی دے گی۔

انہوں نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے26پیسے فی لیٹراضافے کافیصلہ کیا گیا ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت 43 روپے 25 پیسے برقرار رہے گی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 43روپے 34پیسے برقرار رہے گی ۔