دہشتگردی کے اسلام کے تعلق کے تاثرکوختم کرناہوگا،بلاول بھٹو

بدھ 1 فروری 2017 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ دہشتگردی کے اسلام کے تعلق کے تاثرکوختم کرناہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں بلاول بھٹونے کہاکہ اسلام پرامن مذہب ہے اورامن کادرس دیتاہے اسلام اورسیاست کوملانادرست نہیں ،دہشتگردی پوری دنیامیں ہورہی ہے ،دہشتگردی کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ،ہمیں اسلام اوردہشتگردی کے تعلق کے اس تاثرکوختم کرناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سیاست ناممکن کوممکن بنانے کاطریقہ ہے ،ہمارے معاشرے سے عدم برداشت ختم ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں واحدسیاستدان ہوں جس نے اقلیتی رہنماوٴں کوحکومت میں رہنے کوکہامیں سب کی امیدوں پرپورااترنے کی کوشش کررہاہوں ۔پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت اتحادی حکومت تھی جومختلف ہوتی ہے ۔پیپلزپارٹی کوایک اورموقع ملناچاہئے

متعلقہ عنوان :