کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا
حکومت سندھ نے چیف سیکرٹری کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا وفاق موٹروے کے نام پر سندھ کے ساتھ دھوکہ کررہا ہے ، سپر ہائی وے کی مرمت کرکے نیا نام دے دیا گیا ، ٹرانسپورٹرز سے غیر قانونی ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ
جمعرات 2 فروری 2017 11:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء)کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا ہے ۔ حکومت سندھ نے چیف سیکرٹری کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت موٹروے کے نام پر سندھ کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سپرہائی وے کی مرمت اس کو موٹر وے کا نام دے دیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹرز سے غیر قانونی ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف جمعہ کو کراچی حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح کریں گے ۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم موٹروے کے افتتاح سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے وفاق سے رابطہ کیا گیاہے ۔چیف سیکرٹری نے وفاقی حکومت سے رابطے میں حکومت سندھ کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
اس ضمن میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو سند ھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپر ہائے وے کی مرمت کرکے اسے موٹر وے نام دے دیا ہے۔
کراچی حیدرآباد کے درمیان سڑک موٹر وے نہیں سپر ہائی وے ہے اور ٹرانسپورٹرز سے موٹر وے کے نام پر غیر قانونی ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا۔ ہم وفاقی حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے ملتان ،جی ٹی روڈ اور موٹر وے الگ الگ ہے ۔موٹر بنانے کے لیے سندھ میں جگہ موجود ہے ۔بجائیے نئی سڑک پر موٹر بنانے کے پرانی سڑک کی تعمیر کرکے اس موٹر وے کا نام دے دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں وفاق سے رابطہ کیا ہے ۔ہم یہاں لاقانونیت نہیں چلنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج لوگوں نے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کیا ہے ۔ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے دوران لوگوں کو تنگ کیا جاہا ہے ۔ٹول ٹیکس 80روپے سے بڑھا کر 800روپے کردیا گیا ہے ۔یہ ٹیکس نہیں بھتہ ہے ۔اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 2 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
حافظ سعید سمیت 38سرکردہ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
-
امریکا کی 4 ریاستیں ٹرمپ حکم نامے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ
-
وزیراعظم سے فریز لینڈ کمپنی کے عالمی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
-
ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
-
حکومت نے کاشتکاروں کو مہنگے قرضے دینے کا اعتراف کر لیا
-
قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصلے
-
وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات
-
طیبہ تشدد کیس ، نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع
-
کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا
-
امیرقطرکوقیمتی گھوڑاقطرکی جانب سے بلوچستان حکومت کو10ایمبولینسیں دینے کے بدلے میں دیاہے ،سرکاری ذرائع
-
سی۔130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں، مریم اورنگزیب
-
نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ،جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے،عمران خان
-
کویت نے پاکستان پر کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی ، سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں،سفیر پاکستان غلام دستگیر
-
لاہور: حساس اداروں کی کارروائی ،14سالہ خود کش بمبار گرفتار
-
عابد شیر علی کھلے عام چیئرمین عمران خان اور مجھ پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی
-
بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی
-
ڈیرہ بگٹی ،ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،3گرفتار،چار ٹھکانے تباہ
-
لاہور ، بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات
-
کوہلواورگردونواح میں 4.9کی شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا
-
لاہور، چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل ملے اجزاء کے استعمال پر ایس زی نامی فیکٹری سیل
-
کم وسیلہ یتیم بچی کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان ،پنجاب حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریگی،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین کی ملاقات
-
شراب کی قانونی فروخت اور مسیحی مذہب کے نام پر کاروبارکے خلاف درخواستیں یکجا
-
چیچہ وطنی، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
-
سرگودھا،تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
-
پارلیمنٹیرین کوویزا سے انکار،ناروے کا روس سے احتجاج
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نویں جج کے لیے نیل گورسچ کو نامزد کردیا
-
جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا خطرہ میں ڈالنا ہے، اقوام متحدہ
-
بھارت میں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
-
افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام، امریکی رپورٹ
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
-
بھارتی ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی کے نزدیک دھماکہ، تین افراد ہلاک ،پندرہ زخمی
-
بھارت ،کیرالہ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں سے 45 لاکھ سے زائد سعودی ریال ضبط
-
عراق ،قیدیوں کے سرقلم کرنے والے داعشی قصاب ابو سیاف قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.