نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ،جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے،عمران خان
ٹرمپ کا 7 ممالک پر پابندی کا فیصلہ احمقانہ اور قابل مذمت ہے‘ امریکی ویزے کی پابندیوں کی بات دل کی آواز تھی جس کا مطلب تھا ہم پابندیوں اور قرض نہ ملنے کے خوف سے نکل کر ملک کو بنانے کیلئے کام کریں تو ملک ترقی کرے گا ٹرمپ کے اقدامات پر ایران کے علاوہ مسلم ممالک میں سناٹا چھایا ہوا ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 2 فروری 2017 11:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے‘ ٹرمپ کا 7 ممالک پر پابندی کا فیصلہ احمقانہ اور قابل مذمت ہے‘ امریکی ویزے کی پابندیوں کی بات دل کی آواز تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ ہم پابندیوں اور قرض نہ ملنے کے خوف سے نکل کر ملک کو بنانے کیلئے کام کریں تو ملک ترقی کرے گا ٹرمپ کے اقدامات پر ایران کے علاوہ مسلم ممالک میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کیا وہ احمقانہ فیصلہ اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
امریکی ویزے کی پابندی کی بات دل کی آواز تھی جو ایک دم زبان پر آئی ۔ میں نے یہ بات اس لئے کی کہ پاکستانی اگر اپنے ملک کوبنانے کیلئے زور لگائیں تو انہیں کسی کی امداد نہ کرنے کا خوف نہیں ہوگا ہم نے خوف کی وجہ سے ترقی نہیں کی ہمیں خوف ہوتا ہے کہ امریکہ نے پابندی لگا دی اور قرضہ نہ ملا تو ملک نہ چل سکا گا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت پوری دنیا میں کی جارہی ہے نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ کہہ سکتے ہیں ٹرمپ نوازشریف بزنس کرتے ہیں وہ بھی رشتہ داروں کو لے کر آیا ہے اور نواز شریف بھی رشتہ داروں کو لایا ہے نواز شریف نے ٹرمپ کے اقدامات پر کوئی بیان نہیں دیا ایران کے علاوہ کسی بھی مسلم ملک کے سربراہ نے بیان نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام ملک کے سربراہ سے جواب طلب کرنا ہے۔ اپوزیشن حکومت کے غلط کاموں پر تنقید کیلئے ہوتی ہے اگر وزیراعظم جواب نہیں دیتا یا جھوٹ بولتا ہے تو اسمبلی کا کیا فائدہ ہے اسمبلی کو بند کرنے کے موقف پر قائم ہوں ملک کے بارہ ارب روپے روزانہ کرپشن کی نذر ہوتے ہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہوسکتے تو پھر اسمبلی کاکیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا مقدمہ ہے وہی فیصلہ کررہا ہے کہ کس قانون کے تحت اس کا احتساب ہونا چاہیے جو خود کرپٹ ہو وہ دوسرے کرپٹ کو کیسے پکڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضے بڑھتے جارہے ہیں ہمارے گلے میں غلامی کی زنجیریں پڑ رہی ہیں ہماری پارلیمنٹ عوام کے حقوق اور عوام کے پیسے کی حفاظت نہیں کر سکتی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہم وزیراعظم سے جواب لینے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بہتری اصلاحات میں ہے اگر آرٹیکل 62 اور 63 پر میں پورا نہیں اترتا اور پارلیمنٹ نہیں آتا تو اس میں پارلیمنٹ کا فائدہ ہے انہوں نے کہ اکہ اگر قومی اسمبلی میں ملک کے مسائل پر اس طرح بہث ہوتی ہے جس طرح سپریم کورٹ میں ہورہی ہے تو ایک دن بھی ضائع نہ کرتا نواز شریف کو تین نسلوں کا حساب دینے کی ضرورت نہیں وہ اپنا حساب دے دیں ان کے والد صاحب کو کہیں سے قرضے مل گئے کاروبار شروع کیا نقصان ہوا پوتے کو رقم دی انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے میری ذاتی دشمنی نہیں۔ قطری کا خط آتا ہے وہ 1993 میں لندن کی جائیداد لیتا ہے 13 سال وہ جائیداد ان کے پاس رہتی ہے اور پھر انہیں مل جاتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 2 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
حافظ سعید سمیت 38سرکردہ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
-
امریکا کی 4 ریاستیں ٹرمپ حکم نامے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ
-
وزیراعظم سے فریز لینڈ کمپنی کے عالمی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
-
ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام ہے ثابت ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری
-
حکومت نے کاشتکاروں کو مہنگے قرضے دینے کا اعتراف کر لیا
-
قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس،5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصلے
-
وزیر داخلہ سے گورنر پنجاب کی ملاقات
-
طیبہ تشدد کیس ، نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع
-
کراچی حیدر آباد موٹر وے اپنے افتتاح سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگیا
-
امیرقطرکوقیمتی گھوڑاقطرکی جانب سے بلوچستان حکومت کو10ایمبولینسیں دینے کے بدلے میں دیاہے ،سرکاری ذرائع
-
سی۔130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں، مریم اورنگزیب
-
نواز شریف کو پاکستان کا ٹرمپ،جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے،عمران خان
-
کویت نے پاکستان پر کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی ، سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں،سفیر پاکستان غلام دستگیر
-
لاہور: حساس اداروں کی کارروائی ،14سالہ خود کش بمبار گرفتار
-
عابد شیر علی کھلے عام چیئرمین عمران خان اور مجھ پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی
-
بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی
-
ڈیرہ بگٹی ،ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،3گرفتار،چار ٹھکانے تباہ
-
لاہور ، بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات
-
کوہلواورگردونواح میں 4.9کی شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا
-
لاہور، چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل ملے اجزاء کے استعمال پر ایس زی نامی فیکٹری سیل
-
کم وسیلہ یتیم بچی کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان ،پنجاب حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریگی،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین کی ملاقات
-
شراب کی قانونی فروخت اور مسیحی مذہب کے نام پر کاروبارکے خلاف درخواستیں یکجا
-
چیچہ وطنی، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
-
سرگودھا،تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
-
پارلیمنٹیرین کوویزا سے انکار،ناروے کا روس سے احتجاج
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نویں جج کے لیے نیل گورسچ کو نامزد کردیا
-
جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا خطرہ میں ڈالنا ہے، اقوام متحدہ
-
بھارت میں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
-
افغان حکومت مخالف مسلح گروپوں پر قابو پانے میں ناکام، امریکی رپورٹ
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
-
بھارتی ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی کے نزدیک دھماکہ، تین افراد ہلاک ،پندرہ زخمی
-
بھارت ،کیرالہ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں سے 45 لاکھ سے زائد سعودی ریال ضبط
-
عراق ،قیدیوں کے سرقلم کرنے والے داعشی قصاب ابو سیاف قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.