جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا خطرہ میں ڈالنا ہے، اقوام متحدہ

ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

جمعرات 2 فروری 2017 11:53

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء) اقوام متحدہ نے 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر عائد پابندی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا خطرہ میں ڈالنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ فیصلہ واپس لے کر پناہ گزینوں حفاظت یقینی بنائے، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ7مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سراسر امتیازی سلوک ہے، جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا انہیں واپس خطرے میں ڈالنے کے مترارف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ جنگ زدہ علاقوں سے آنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے اور 7مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لے کیونکہ امریکا میں داخلے پرپابندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :